کہتے ہیں مناظرہ کرو، میں کہتا موازنہ کرو، فیصلہ ہوجائے گا معمار نوازشریف ہے

ایک شخص کہتا تھا وہ فرشتہ ہےاور باقی چور ہیں لیکن کرپشن 140 پر چلی گئی، پی ٹی آئی کے دورایک اینٹ نہیں لگائی گئی، اگر چاہتے ہو دوبارہ خوشحالی کا دور آئے تو 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے۔ صدر ن لیگ شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 فروری 2024 19:02

کہتے ہیں مناظرہ کرو، میں کہتا موازنہ کرو، فیصلہ ہوجائے گا معمار نوازشریف ہے
گوجرانوالہ ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 فروری 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ کہتے ہیں مناظرہ کرو، میں کہتا موازنہ کرو، فیصلہ ہوجائے گا معمار نوازشریف ہے، ایک شخص کہتا تھا وہ فرشتہ ہے اور باقی چور ہیں لیکن کرپشن 140 پر چلی گئی، پی ٹی آئی کے دور ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، اگر چاہتے ہو دوبارہ خوشحالی کا دور آئے تو 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے۔

انہوں نے گوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نوازشریف کا دور آیا ہم نے نہ صرف ہسپتال کو مکمل کروایا بلکہ دل کے امراض کا سنٹر بنایا ، نوازشریف کی عظیم روایات ہیں کہ قوم کا پیسا غریب کی خوشحالی کیلئے کوئی بھی حکومت لگاتی ہے تو پھر اس اچھے منصوبے کو آگے لے کر چلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پچھلی حکومت نے نوازشریف کے ہر منصوبے کو بے دردی سے ختم کیا، چاہے وہ پی کے ایل آئی سنٹر لاہور ہو، جو دنیا کا مایہ ناز گردے کی پیوندکاری کا ہسپتال اربوں روپے کی لاگت سے بنایا۔

گوجرانوالہ میں ڈائیلاسز سنٹرز کو اور پورے پنجاب میں ہیلتھ سنٹر کو برباد کیا گیا۔ نوازشریف جب تھا تو کرپشن 141پوائنٹ پر تھی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ان کو دکھا دیا کہ کرپشن کا انڈیکس کہا ں چلا گیا، نوازشریف نے ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ کرپشن پر کاری ضرب لگاتا رہا۔ نوازشریف نے ہزاروں بچوں کو لیپ ٹاپس دیئے، سڑکیں بنائی، کرپشن پر کاری ضرب لگائی، اربوں روپے فلائی اوور، انٹرچینج ، موٹروے بنائی تو کرپشن بھی نیچے آئی۔

جب 2013میں نوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو کرپشن کا گراف 141پر تھا، لیکن جب اقتدار چھوڑا توکرپشن 117پر آگئی۔ پھر ایک دور آیا جس نے کہا کہ وہ فرشتہ ہے، کرپشن دوبارہ 140پر چلی گئی، یہ کہتے ہیں مناظرہ کرو، میں کہتا ہوں موازنہ کرو، فیصلہ ہوجائے گا کہ نوازشریف معمار ہے یا کوئی ہے۔ دن رات جو چور چور کا ورد کرتا تھا، آج بھی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی، کہا شہبازشریف کی مخلوط 13جماعتوں کی حکومت تھی،ایک سال میں کرپشن کا گراف گر کر7پوائنٹس نیچے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور ایک اینٹ نہیں لگی لیکن کرپشن دوبارہ اوپر چلی گئی۔ نوازشریف کا دور آیا تو دوبارہ خوشحالی کا دور آئے گا، 8فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے۔ 

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں