عوام کی خدمت اور تابعداری کی سیاست ہی ہمارا وطیرہ ہے‘رانا نذیر احمد خاں

وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کو سامنے رکھ کر علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:38

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) عوام کی خدمت اور تابعداری کی سیاست ہی ہمارا وطیرہ ہے وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کو سامنے رکھ کر علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے۔عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حلقہ این اے 83 کے غریب عوام کیلئے پچاس ہزار سے زائد صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک نے گزشتہ روز مغل چوک تا گھنیاں چوک تک تعمیر ہونیوالی سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سیٹھ محمد یونس پگانوالے،سابق کونسلر محمد امین چودھری،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری شہباز احمد ورک،سید توصیف ہاشمی،میاں ریاض رسول انصاری،صابر حسین منہاس،محمد عارف انصاری،ذوالفقار علی رحمانی،بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ پیش کیا جس نے پوری دنیا کے سامنے نہ صرف اسلام کا اصل چہرہ پیش کیا بلکہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنی قوت ایمانی کا بھی بھرپور اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر نمایاں اہمیت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ کشمیر پر اگر جنگ بھی لڑنی پڑی ہم خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں