انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی،عمران حبیب سرویا

بدھ 27 ستمبر 2023 16:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کامونکے عمران حبیب سرویا نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی قائدانہ صلاحیت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت کرنے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی محنت اور ذہانت سے نہ صرف پاکستان کے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا ہے بلکہ عالمی لیڈر بھی بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں پاکستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑی ہے ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بات کی جاتی رہی ہے مگر عوام کا پیپلز پارٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں