آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بڑی قوت بن کر ابھرے گی، ڈاکٹر زاہد ظہیر

منگل 1 جون 2021 21:33

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر سے گزشتہ روز گجرات ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما وٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 30چوہدری ناصر سماں نے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال ،تنظیم سازی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیالات کیاگیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ ، چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق گجر ڈھل بنگش،خواجہ حماد اکرم ،شعیب اصغر بٹ ودیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر زاہد ظہیر نے چوہدری ناصر سماں کو پی پی 30میں رابطہ عوام مہم کیساتھ جیالوں کو متحرک کرنے اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے اقدامات کی ہدایات کیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بڑی قوت بن کر ابھرے گی ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ضلع گجرات میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے انشاء اللہ کارکنوں وجیالوں کو منظم کرتے ہوئے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اس موقع پر چوہدری ناصر سماں نے کہاکہ پی پی 30میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی رابطہ عوام مہم شروع کردی ہے اور آنیوالے جنرل وبلدیاتی الیکشن میں حیران کن نتائج دیں گے اس موقع پرپی پی رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے چوہدری ناصر سماں کی پارٹی خدمات کو بھی سراہا بعدازاں ڈاکٹر زاہد ظہیر نے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں