حکومت نے دوسیکیورٹی منصوبوں پرکام شروع کردیا

اس کا مقصد ساحلی شہر میں مستقبل میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کو کم کرنا ہے،منصوبوں میں "پیری میٹرک سیکورٹی سسٹم پروجیکٹ" اور گوادر سیف سٹی پروجیکٹ ہیں

جمعہ 22 مارچ 2024 15:42

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) گوادر شہر میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد، حکومت پاکستان اپنی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر گوادر میں دو بڑے سیکورٹی منصوبوں پر کوششیں تیز کر رہی ہے، ان اقدامات کا مقصد سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا اور ساحلی شہر میں مستقبل میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سیکیورٹی کے دو بڑے منصوبے "پیری میٹرک سیکورٹی سسٹم پروجیکٹ" اور گوادر سیف سٹی پروجیکٹ ہیں۔ پیری میٹرک سیکیورٹی سسٹم پروجیکٹ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس، جی پی اے سے منسلک دفاتر اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ای) سے متعلق عمارتوں کے لیے جامع سیکیورٹی کوریج فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی پی اے کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ منصوبہ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہے جو خطرات کا پتہ لگانے، نگرانی کرنے اور حملے کے طریقوں کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسے جی پی اے اور جی ڈی اے کے کلیدی دفاتر میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے نصب کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، تقریبا 675 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ چائنا کمیونی کیشنز کنسٹرکشن کمپنی نے ایک مقامی فرم کے تعاون سے جی پی اے اور میری ٹائم افیئرز کی وزارت(ایم ایم ای)کے ساتھ مل کر اس کوشش میں حصہ لیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ حکومت بلوچستان نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان 2025 کے مطابق پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ((پی ایم یو ) کے قیام اور تکنیکی اور مالی فزیبلٹی رپورٹس پیش کرکے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ (فیز ون)کو تیز کردیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 3,325.6 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے گوادر سیف سٹی منصوبے پر حکومت بلوچستان کے تحت وزارت داخلہ و قبائلی امور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے عملدرآمد کر رہی ہے۔ اس منصوبے میں آپٹیکل فائبر کیبلز بچھانا اور 411 مقامات پر کثیر المقاصد کیمرے نصب کرنا شامل ہے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں