ھنگو میں گرینڈ قبائلی جرگہ، اورکزئی ایجنسی کو مردم شماری کے فیز 3میں شامل کرنے کا مطالبہ

آپریشن کے باعث ایجنسی کی 50فیصد آباد واپس گھروں کونہیں آئی ، ایسے میں مردم شماری کیسے ہو سکتی ہی

منگل 14 مارچ 2017 15:29

ھنگو میں گرینڈ قبائلی جرگہ، اورکزئی ایجنسی کو مردم شماری کے فیز 3میں شامل کرنے کا مطالبہ
ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) ھنگو میں ہونیوالے گرینڈ قبائل جرگہ نے اورکزئی ایجنسی کو مردم شماری کے فیز 3میں شامل کرنے اور ھنگو ،کوہاٹ اور پشاور میں مردم شماری پوائنٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی ہیڈکواٹر میں گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں 18مختلف قبائل کے سرداروں نے شرکت کی ، جرگے میں فیصلہ کیاگیاکہ (آج )15مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری میں حصہ نہیں لیا جائیگا۔

جرگے کے مطابق آپریشن کے باعث ایجنسی کی 50فیصد آباد واپس گھروں کونہیں آئی ،ان متاثرین کے گھر خالی ہیں ، ایسے میں مردم شماری کیسے ہو سکتی ہی ۔جرگے میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ اورکزئی قبائل کی مردم شماری فیز 3میں کی جائے یا ھنگو اور کوہاٹ میں مردم شماری پوائنٹ قائم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں