لوئر اورکزئی میں دھماکے کے بعد علاقے کی فضا ہفتہ کو سوگوار رہی

دکانیں اور بازار بند رہے ،ْ سانحے میں جاں بحق 25 افراد کو نماز جنازہ کے بعد سپرد کر خاک

ہفتہ 24 نومبر 2018 15:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) لوئر اورکزئی میں دھماکے کے بعد علاقے کی فضا ہفتہ کو سوگوار رہی ،ْ دکانیں اور بازار بند رہے ،ْ سانحے میں جاں بحق 25 افراد کو نماز جنازہ کے بعد سپرد کر خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لوئر اورکزئی کے علاقے کلایہ بازار میں دھما کے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں رہا ،ْ شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند رہے ،ْ لوگ اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال دکھائی دیئے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ اد ا کر دی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں