فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے ،پیر نصیب چند

فاٹا کے عوام ایف سی آر جیسے کالے قانون کا خاتمہ چاہتی ہیں۔پیپلز پارٹی قبائلی عوام کو ایف سی آر کی دلدل سے نکالنے میں شانہ بشانہ ہوگی، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 16 فروری 2017 18:54

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنماء پیر نصیب چند نے کہا ہے کہ فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے ۔فاٹا کے عوام ایف سی آر جیسے کالے قانون کا خاتمہ چاہتی ہیں۔پیپلز پارٹی قبائلی عوام کو ایف سی آر کی دلدل سے نکالنے میں شانہ بشانہ ہوگی۔ملک کے لئے پی پی پی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنماء پیر نصیب چند نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے فاٹا کو حقوق سے محروم کرناچاہتے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی فاٹا کے عوام کی بنیادی حقوق سلب ہونے نہیں دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے تمام قبائلی ایجنسیوں کے عوام کی خواہش ہے کہ فاٹاکو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے اور ایف سی آر جیسے کالے قانون کا خاتمہ کرتے ہوئے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی محب وطن ہے اور قبائلی عوام کو مزید آزمائش میں نہ ڈالا جائے کیونکہ قبائلی عوام ہر دور میں ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔پیر نصیب چندنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی برادری سمیت ملک بھر کے عوام اور با لخصوص فاٹا کے قبائلی عوام کے حقوق کے حصول کے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور قبائلیوں کو ایف سی آر قانون سے چٹھکارا دلانے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں