ہنگو، پولیس کارروائیاں، 5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاںاور بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

بدھ 22 مئی 2019 17:10

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ہنگوتھانہ دوآبہ اورٹل پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔پولیس کارروائیوں میں 5عددنان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیکربھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرلی گئی ہیں۔ٹل میں پولیس اہلکارکوٹکرمارکرموٹرکارڈرائیورگاڑی چھوڑ کرفرار۔موٹرکارتحویل میں لیکردوران معائنہ گاڑی نان کسٹم پیڈ پائی گئی۔

جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصرکے خلاف قانون کا ا ٓ ہنی شکنجہ متحرک رہے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ اورتھانہ ٹل پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں 5عددنان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیکرمنشیات کی بھاری مقداربرآمد کرلی۔پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن دوآبہ کے حدودکے علاقہ جات کندوتالاب نزدعیدگاہ روڈ،شگوالگاڈہ،نریاب طورہ اوڑی سے پولیس نے ایس ایچ او دوآبہ شاہ دوران خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں 4نان کسٹم پیڈ فیلڈرموٹرکارگاڑیاں نمبرات ڈی ایچ ایف5680,اے ڈی زیڈ 175،ایل ای اے 3870،اے ڈی ای 204تحویل میں لیکرتھانہ دوآبہ زیرقبضہ لے لیئے جن سے دوران تلاشی 8کلوگرام چرس برآمدکی گئی،جبکہ دوسری جانب تھانہ ٹل پولیس نے پولیس اہلکار کوٹکرمارکرزخمی کرنے والی موٹرکارگاڑی جسکو ڈرائیورنے فرارہوکرچھوڑدیاتھا،بھی قبضہ میں لیکرجانچ پڑتال کرنے پرنان کسٹم پیڈنکلی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ احسان اللہ خان نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی پانچوں گاڑیاں نان کسٹم پیڈ پائی گئی ہیں،جن کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم پولیس کے خوف سے نامعلوم ملزمان گاڑیاں چھوڑکرفرارہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں