ہنگو، پولیس کارروائی، 4سہولت کارگرفتار،2کلاشنکوف،1ڈبل بیرل بندوق،38مختلف بور کے کارتوس برآمد

ہفتہ 15 جون 2019 17:00

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ہنگو.تھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کارروائی،عباسی بانڈہ میں مجرم اشتہاریوں کے گھرپرچھاپہ،چھاپے کے دوران پولیس پارٹی کودیکھ کرفرارہونے کی ناکام کوشش کرنے والی4سہولت کارگرفتار،2کلاشنکوف،1ڈبل بیرل بندوق،38مختلف بور کے کارتوس برآمد، پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹل پولیس نے عباسی بانڈہ میں مجرم اشتہاریوں کے گھرپرکامیاب چھاپہ مارکارروائی کے دوران4سہولت کاروں کوحراست میں لے لیا،جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف ضلع پولیس سربراہ ہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں ایس ایچ اوٹل میرزمان خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تھانہ ٹل کے حدودعباسی بانڈہ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ٹل پولیس کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عرب دین ولدعین الدین،ضیائالدین ولدخالد کے گھرپرچھاپہ لگاکر4سہولت کاروں صمدخان،انورخان،شیرین خان پسران خالداورمحمدشاہ زیب ولدنورسلیم سکنہ دلن کواس وقت اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاجب وہ پولیس پارٹی کودیکھ فرارہونے کی ناکام کوشش کررہے تھی.پولیس نی2کلاشنکوف،1ڈبل بیرل بندوق،38کارتوس برامدکرکے موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا.پولیس نے ملزمان کوفوری طورپرتھانہ ٹل منتقل کرکے زیردفعات216،15AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا.ڈی پی اوہنگو احسان اللہ خان کے مطابق ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرسے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہی.علاقے سے جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ اورعلاقے میں دیرپاامن کاقیام پولیس کامشن ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں