ہنگو، شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 21 فروری 2020 16:59

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) جنگلات اور حیات زندگی کا تعلق ازل سے ابد تک کا ہے،درخت لگانا صدقی جاریہ ہے،ماحولیاتی مسائل کا واحد حل زیادہ سے زیادہ جنگلات ہیں،محکمہ صحت ہنگو کا ہر ملازم اس قومی مشن کا شراکت دار بنے گا۔ ان خیالات کا ظہار ڈپٹی میڈیکل سپر نڈنٹ شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ولایت شاہ نے ہسپتال میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پودے لگا کر ہم جنگلاں کے رقبے میں اضافی کر سکتے ہیں اور جنگلات کی نگہداشت پچوں کی مانند کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر ولایت شاہ نے کہا کہ جنگلات کی قدر و منزلت میں ازل سے ابد تک کوئی کمی نہیں لا سکتا کیونکہ انسان اور درخت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی پاکیزگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں آج ہر کسی کو اس شجر کاری مہم کا شراکت دار بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ہر اہلکار کم از کم ایک پودہ لگا کر اس مہم کے ضمن میں اپنی زمہ داری کا عملی اظہار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں