اورکزئی: ہنگواور قبائلی ضلع اورکزئی میں یوم عاشور کے جلوسوں کے لئے تمام تر سیکورٹی انتظامات مکمل

ہنگو شہر میں دوکانیں اور مارکٹیں سیل،موبائل فون سروس معطل،، دفعہ 144 کا نفاذ جاری،عاشور کے جلوس کے راستوں کی سکریننگ کا عمل بھی مکمل،جی او سی کوہاٹ نعمان زکریا کا ہنگو اور اورکزئی کا فضائی جائزہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:05

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ہنگواور قبائلی ضلع اورکزئی میں یوم عاشور کے جلوسوں کے لئے تمام تر سیکورٹی انتظامات مکمل۔ہنگو شہر میں دوکانیں اور مارکٹیں سیل۔موبائل فون سروس معطل۔ہنگو اور اورکزئی میں دفعہ 144 کا نفاذ جاری۔عاشور کے جلوس کے راستوں کی سکریننگ کا عمل بھی مکمل۔جی او سی کوہاٹ نعمان زکریا کا ہنگو اور اورکزئی کا فضائی جائزہ۔

کمشنر کوہاٹ مطہر زیب،ڈی آئی جی کوہاٹ اعجاز کی افسران کی آمد۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو اور اورکزئی قبائل میں بھی 10 محرم یوم عاشور ماتمی جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنے اور امن آمان کو براقرار رکھنے کے لئے تمام سیکیورٹی انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے،9 محرم کی صبح 8بجے سے موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے اور شہر میں داخلی راستوں کو سیکیورٹی اقدامات کو سخت کردیاگیا۔

(جاری ہے)

9 محرم کے روز پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے حکام نے ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والے مارکیٹوں اور دوکانوں کے سرچینگ کے بعد انہیں سیل کر دیا گیاجبکہ جلوسوں کی روٹس کی سکریننگ کا عمل بھی مکمل کر لیاگیا۔ڈی سی آفس ہنگو اور اورکزئی ہیڈ کورٹر میں مرکزی کنٹرولر رومز بھی قائم کر دئی گئی ہیں۔سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کاعمل بھی مکمل ہو چکاہے،ہنگومیں9 محرم کا جلوس جواد حسین کی حویلی سے بر آمد ہوکر سخت سیکیورٹی کے حصار میں قومی امام بارگاہ پاسکلے پہنچ کر اختتام پزیز ہو گیا۔

یوم عاشور کے موقع پر ضلع ہنگو میں علم ذوالجناح اور شبیہ کے مجموعی طورپر 11 جلوس بر آمد ہو نگے جبکہ اورکزئی میں 22 جلوس بر آمد ہونگے۔ان علاقوں میں محکمہ صحت کا عملہ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔جبکہ ہنگو شہر میں شہریوں کے نکل وحرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں