ھنگو سمیت اورکزئی میں یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، دفعہ 144 نافذ رہی، 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:59

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) یوم عاشورہ ہنگو سمیت اورکزئی ایجنسی میں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور دفعہ 144 نافذ رہی،ہنگو یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس قومی امام بارگاہ سے بر آمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پاسکلے پر اختتام پذیر ہوا،اورکزئی میں جھوٹے بڑے 22 ماتمی جلوس بر آمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ کے کلایہ دربار اور امام بارگاہ اختتام پذیر ہوئے ،اور کزئی اور ہنگو میں مجموعی طورپر 3000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض پر مامور رہے۔

انتظامی افسران سمیت سیکیورٹی فورسز اور پولیس افسران جلوسوں کے آگے آگے موجود رہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح 10 ویں محرم الحرام یوم عاشورہ کے روز نواسہ رسول حضرت امام حسین رض اور شہدائے کر بلا کی یاد میں عزاداران حسین رض کے ماتمی جلوس نکال کر سینہ کوبی زنجیر زنی،نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی عظیم قر بانی کو خراج تحسین کیاگیا۔

(جاری ہے)

ہنگو میں مجموعی طورپر مختلف علاقہ جات میں یوم عاشورہ کے 12 جلوس جبکہ ضلع اورکزئی میں 22 ماتمی جلوس نکالئے گئے۔ہنگو میں 10 ویں محرم الحرام کامرکزی جلوس علی الصبح قومی امام بارگاہ سے بر آمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سیکیورٹی کے سخت حصار میں امام بارگاہ پاسکلے پر پہنچ کر احتتام پزیز ہوا۔جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد،ڈی پی او شہاب علی شاہ،کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل مبشر ندیم،کرنل عزیر ،اے ڈی سی عطاء المنعم،اے سی یوسف کریم نے کی۔

جلوس کے موقع پر شہر مکمل طورپر سیل کرکے دفعہ 144 نافذ رہی اورکسی کوبھی شہر میں داخل ہونے کخ اجازات نہیں دی گئی۔جبکہ مرکزی کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔اور داخلی خارجی راستوں سمیت اہم مقامات اور حساس مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔دریں اثناء علماء کرام اور زاکرین نے اپنے اپنے خطابات میں واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رض اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی مفہوم بیان کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

جبکہ دوسری جانب ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے مختلف علاقوں میں یوم عاشورہ کے مجموعی طورپر 22 ماتمی جلوس بر آمد ہوئے جوکہ بعدازں مرکزی جلوسوں کی شکل میں قومی امام بارگاہ کلایہ دربار اور امام بارگاہ کریز پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے ،یوم عاشورہ کے شبیہ اور علم ذوالجناح کے ان جلوسوں کی سخت سیکیورٹی عمل میں لائی گئی جن کی نگرانی اور قیادت ڈی سی اورکزئی خالد اقبال، اورکزئی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسسز کے افسران نے کی۔

اورکزئی میں یوم عاشورہ کے موقع پر اورکزئی سکاوٹس،اورکزئی لیویز سمیت فرنئیٹر کور جوانوں نے سیکیورٹی فرائض انجام دئیے۔اور کزئی سمیت ہنگو میں یوم عاشورہ نہایت پرامن فضاء میں جوش،جذبے سے منائی گئی اورکہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی دریں اثناء موبائل فون سروسز بھی رات گئے تک معطل رکھی گئیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں