ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل میں ڈینگی،ملیریا اور قدرتی آفات کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

ہنگو۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل میں ڈینگی،ملیریا اور قدرتی آفات کے حوالے سے پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی میں فرینچ آرگنائزیشن MDM کے تعاون سے ویلیج ہیلتھ کمیٹی شاہین آرگنائزیشن نے سمینار کا انعقاد کیا جس میںاسسٹنٹ کمشنر ٹل محمدعلی شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔سمینارسے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈ اکٹر محمد عمر،ناظم مفتی محمد دین،پرنسپل جاوید شاہ،ثناء اللہ،عبداللہ اور جعفرعلی نے خطاب کیا اور موضوع کی اہمیت اور افادیت پراظہارخیال کیا۔

سمینارمیں عمائدین علاقہ،مختلف مکتبہ ہائے فکرکے افراد اورطلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔سکولوں کے بچوں نے ملیریا اور ڈینگی وائرس کے پھیلنی,ان کی علامات اور احتیاطی تدابیرکے حوالے سے تقاریر،نظمیں اور خاکے پیش کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ احتیاطی تدابیرسے ملیریا اور ڈینگی جیسے مہلک اور جان لیوا بیماریوں پر قابو پایاجاسکتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی سطح پر اس سلسلے میں شعور اجاگر کیا جائے۔

انہوںنے سمینار کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے اس اقدام کو سراہتی ہے اور آئندہ بھی ایسے مفید پروگرامز کے حوالے سے حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے بچوں کوان کے صحت اور مہلک بیماریوں سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکیدکی۔تقریب کے اختتام پر سمینار کے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ٹل کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تک ڈیزاسٹر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں