ہنگو‘ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا تجاوزات اورنانبائیوں کے خلاف کارروائی‘ پانچ گرفتار ‘ درجنوں پر بھاری جرمانہ

منگل 13 نومبر 2018 19:06

ہنگو۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ ہنگو اور محکمہ خوراک کا تجاوزات،ہوٹلز مالکان اورنانبائیوں کے خلاف مشترکہ کاروائی‘فٹ پاتھ پر بنے درجنوںغیر قانونی کیبن مسمار،فوڈ ایکٹ خلاف ورزیوں پر 5 افراد گرفتار،ایک درجن سے زائد دوکاندران پر بھاری جرمانے عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ،محکمہ فوڈ کے ضلعی سربراہ صلاح الدین خان لیوی فورس کے ہمراہ ہنگو شہر میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں کیبن مسمار کرکے ناجائز تجاوازت کا خاتمہ یقینی بنایا گیا جبکہ 5 دوکاندران کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد ہوٹلز مالکان، نانبائی،بیکرز کے خلاف کرتے ہوئے نانبائیوں کو کم وزن روٹی،عدم صفائی،اور گرانفروشی پر چالان کر کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دئیے۔انہوں نے کہاکہ دوکاندران غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نر خنامہ آویزں رکھا کریں۔اور عوامی مفادات کے بر عکس کوئی بھی غیر قانونی اقدامات قطعی رعایت کے قابل نہیں سمجھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں