ہنگوتھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی،وزیرستان سے نان کسٹم پیڈگاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،دوبین الاضلاعی سمگلرگرفتار

جمعرات 21 فروری 2019 16:54

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے تورپل چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران وزیرستان سے نان کسٹم پیڈگاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ دوبین الاضلاعی سمگلرزکوگرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کوفوری طورپرتھانہ ٹل حولات منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پرتھانہ ٹل کے ایس ایچ او ایس آئی جمشیدعلی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں تورپل چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران وزیرستان سے سمگل کی جانے والی نان کسٹم پیڈفیلڈرموٹرکارنمبرBB989 ICTکوقبضہ میں لیکردوبین الاصلاعی سمگلروں روح الامین سکنہ سرہ غنڈی ٹل،رخیم جان سکنہ چھپری وزیران ٹل کوگرفتارکرلیا۔

گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے تھانہ ٹل پولیس کی اس کامیاب کاروائی کوسراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی کامیاب کاروائیاں جاری رکھنے کی امیدظاہرکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں