ڈپٹی کمشنر ہنگو کی زیر صدرات ہنگوڈسٹرکٹ پرائس ریونیو کمیٹی کا اجلاس ،موجودہ مہنگائی کی صورتحال کے مدنظر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ

جمعرات 18 اپریل 2019 18:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ہنگوڈسٹرکٹ پرائس ریونیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدرات ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ منعقد ہوا۔جسمیں اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈاپور،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان اے اے سی عزیز اللہ جان،ڈی ایس پی عمرحیات سمیت ٹریڈ یونین صدر خید اکبر،ظفراقبال،شہزاد،سیویٹ بیکرز صدر گل دراز، اور تاجربرادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ مہنگائی کی صورتحال کے مدنظر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اشیاء خوردنوش کی قمیتوں کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں اشیاء خورنوش کے نئے نرخنامے مقرر کرتے ہوئے چاول باسمتی ون 120 روپے،ٹو 140 چاول ون 130 ٹو 100 روپے،چاول جوشی سندھی 60 روپے،چاول اری 45 چاول اری 70،دال چنا ون 120 ٹو 100 روپے،سفید چنا ون 150 ٹو 125 روپے،سفید چنا نمبر 90،مونگ سالم 130 ٹو 120 روپے دال مونگ نمبر ون 130 ٹو 100 دال ماش ون 140 ٹو 120 روپے لوبیا چائیہ 130 ٹو 110 روپے،دال مسور ون 100 ٹو 90 روپے پکوڑا 200 روپے اسی طرح موٹا گوشتچ350 روپے فی کلو،چھوٹا گوشت 750 روپے فی کلو سوجی 50 روپے کلو میدہ 50 روپے کلو،دودھ خالص 100 فی کلو،دہی 110 روپے کلو،چپلی کباب 360 روپے کلو تندورروٹی 150 گرام 10 روپے،چائے دودھ پتی فی کپ 20 روپے،جبکہ چائے سادہ پختہ 15 روپے کپ،چائے کینیا خشک 700 روپے کلو،مصالحہ سالن 260 روپے کلو،بیسن سپشل دال والا 130 روپے،بیسن مٹر 80 روپے کلو ڈبل روٹی 700 گرام والا 70 روپے،ڈبل روٹی 800 گرام80 روپے،کھیر 160 روپیکلو،سموسہ سادہ بڑا فی عدد 10 روپے،نمک پاریط160 روپے کلو،جبکہ برف فی کلو 10 روپے کے ریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشیاء خورنوش کی مقررہ کردہ نرخناموں کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور کوالٹی اشیاء کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طیب عبداللہ نے واضح کیاکہ ملاوٹ شدہ،زائد المیعاد اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت سے اجتناب کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں