ہنگو،ڈاکڑوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی،مریض علاج کی سہولت نہ ہونے سے رل گئے

جمعہ 26 اپریل 2019 18:35

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ہنگو میں ڈاکڑوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی،مریض علاج کی سہولت نہ ہونے سے رل گئے،پرائیویٹ ہسپتالوں کی چاندی ہو گئی۔ڈسٹرکٹ ڈاکٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر بشیر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی سروسز کے علاوہ تمام شعبے بند،صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف ہنگو میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جا ری رہی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ایمر جنسی کے علاوہ باقی سب سروسز معطل ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی ہڑتال کی وجہ سے چاندنی ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈاکٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنے حقوق پر کسی صورت کمپرومایز نہیں کریں گئے۔حکومت ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جس سے عوام کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی مشکلات میں آضافہ ہو گا۔ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ ایسے فیصلوں کہ کوئی ضرورت نہیں۔اس لیے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں