ہنگو،عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ کی کارروائی،دوقصائی سمیت 5 دوکانداران گرفتار،فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج

منگل 21 مئی 2019 17:31

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ کی کارروائی،دوقصائی سمیت 5 دوکانداران گرفتار،فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔ ،فوڈ ایکٹ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گرانفروشی سے باز رہنے کی ہدایات جاری۔عدم تعمیل کی صورت میں کسی قسم رعایت نہیں کی جائیگی۔اے ایف سی شاہد علی گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایف سی صلاح الدین خان کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شکایات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی خان نے توغ سرائے،قاضی پمپ اور ملحقہ جات میں مختلف دوکانوں پر چھاپے لگائے جہاں نے انہوں 2 قصائی اور دو پولٹری فروشوں سمیت بیکری اور سبزی فروش کو عدم صفائی ،کم وزن پولٹری فروش اور گوشت کی ترازومیں ناپ تول کی کمی پر کاروائی کرتے ہوئے 5 دوکاندارام کو گرفتار کر کے سرکاری مہمان بنا لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ہنگو شہر میں مختلف جنرل سٹور،فروٹ سبزی فروش کباب فروش کے دوکانوں پر چھاپے کے دوران صفائی کی صورتحال کی بہتر بنانے اورکوالٹی اشیاء کی فروخت کو یقنینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایے ایف سی شاہد علی کا کہنا تھا کہ قصائی حضرات جالیاں لگانے اور ترازو کی وزن کو پورا رکھنے،صفائی کا خاص خیالھ رکھنے سمیت فوڈ قوانین پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنانیں۔بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں