ہنگو پولیس میں بڑے پیمانے پر تقر یاں و تبادلے

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:37

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ہنگو پولیس میں بڑے پیمانے پر تقر یاں و تبادلی,تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک وارڈن پولیس انچارج کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔انسپکٹر امجد حسین نئے ایس ایچ او ہنگو سٹی اور شاہ دوران کو ٹریفک انچارج لگا دیا گیا۔محکمانہ تبادلے ہنگو پولیس کی کارکردگی میں مزید متاثر کن بنانے کے لیے کیے ہیں,ہنگو پولیس کے تمام افسران خدادانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت اور قانون کی عمل داری یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نئی ذمہ داریاں سھنبالنے والے ایس ایچ اووز اور افسران کو ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے اپنے اختیارات کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز,ٹریفک انچارج اور انچارج لاک اپ کو تبدیل کر کے نئء ذمہ داریاں نئے افسران کو تفویض کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہنگو پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کی زد میں تمام پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی آئے ہیں۔انچارج ار ار ایف انسپکٹر امجد حسین کو ار ایف سے تبدیل کر کے ایس ایچ او سٹی ہنگو تعینات کردیا گیا ہی,ایس ایچ او ہنگو سٹی فضل محمد کو ایس ایچ او ٹل سٹی,ایس ایچ او بلیامینہ شمیم خان کو تبدیل کر کے ایس ایچ او صدر,اور ٹریفک انچارج انسپکٹر حبیب الرحمان کو ایس ایچ او بلیامینہ لگانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او ہنگو کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایچ او دوآبہ شاہ دوران خان کو تبدیل کر کے انچارج ٹریفک ہنگو لگایا دیاگیا ہے،اسی طرح ایس ایچ او صدر مجاہد حسین کو سابقہ ذمہ داریوں سے ہٹا کر ایس ایچ او دوآبہ لگایا گیا ہے۔اسی طرح انچارج جیوڈیشل لاک اب سعید خان کو انچارج ار ار ایف سکوارڈ تعینات کیا گیا ہے اسی طرح سب انسپکٹر اسرار علی کو تھانہ سٹی سے تھانہ بلیا مینہ تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور سابقہ ایس ایچ او ٹل امیر زمان کو انچارج ل جوڈیشل لاک اپ ہنگو لگادیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے نئی ذمہ داریان سھنبالنے والے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بہترین اور متاثر کن انداز میں ذمہ داریاں ادا کریں اور پولیس فورس کے وقار میں آضافے کے لیے خوف خدا,غیر جانبد اری,ایمانداری اور پیشہ ورانہ تقاضوں کو ہر حال میں مقدم رکھیں۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ حالیہ تقرر اور تبادلے ہنگو پولیس کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کی طرف سنگ میل ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں