ہنگو پولیس نے جواں سال بچے کے اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کرتین مبینہ اغواء کاروں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پیر 18 جولائی 2022 22:38

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) ہنگو پولیس نے جواں سال بچے کے اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کرتین مبینہ اغواء کاروں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ دی۔ پولیس کے مطابق مبینہ اغواء کارں نے ہنگوکے مرکزی بازارسی15 سالہ اجمیرولد غفور ساکن اورکزئی حال زنکی بانڈہ ہنگو کو اسلحہ کی نوک پرزبردستی وین میں ڈال کر فرارہوئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس سٹیشن ہنگو شہر کے ایس ایچ او محمودخٹک کی قیادت میں پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ختی بانڈہ کے قریب مبینہ اغواء کاروں گھیرے میں لے کر مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا ۔ پولیس نے بچے کے اغواء میں مبینہ طورپر ملوث تینوں ملزمان شفیع اللہ،کفایت اللہ اور بلیا مین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی وین نمبر اے ای بی 034 بھی قبضے میں لے لی۔ پولیس نے زیرحراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں