ہنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،4اشتہاریوں سمیت 10ملزمان گرفتار

جمعرات 16 فروری 2017 18:54

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) ضلع ہنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،4اشتہاریوں سمیت 10ملزمان گرفتار۔دوآبہ میں دو نان کسٹم پیڈفلائینگ کوچ قبضے میں لیکر 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی ہدایت پر تھانہ سٹی ہنگو،تھانہ صدر اور تھانہ ٹل کے ایس ایچ اوز نے متعلقہ علاقاجات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 4اشتہاریوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔جبکہ دوسری جانب تھانہ دوآبہ کے حدود میں واقعہ ماموں خوڑ چیک پوسٹ پر انچارج سب انسپکٹر محب اللہ خان نے پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر کرم ایجنسی سے پشاور جانے والے 2نان کسٹم پیڈ فلائنگ کوچ کو قبضے میں لے کر 2ملزمان محمد علی اور لعل محمد سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کرلیا ۔دوآبہ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں