ہنگو،پولیس سپیشل فورس بھرتیاں ، 25خالی اسامیوں کیلئے 1157امیدواروں میں سے 92 تحریری ٹیسٹ اہل قرار

جمعہ 10 مارچ 2017 22:51

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) پولیس سپیشل فورس بھرتیاں۔کانسٹبلان کی 25خالی اسامیوں کے لئے مجموعی طور پر 1157امیدواران میں سے 92امیدواران تحریری ٹسٹ کے اہل قرار پائے۔حتمی فہرست ضلعی پولیس آفیسر ہنگو کی دفتر میں اویزاں کر دی گئیں۔بھرتی کے عمل کے قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کر کے میرٹ کو ترجیح دی گئی۔اصولوں پر سمجھوتہ ہر گز قابل قبول نہیں۔

ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں سپیشل پولیس فورس کی25اسامیوں پر کانسٹبلان کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر کے حتمی فہرست اویزاں کر دی گئیں۔فزیکل ٹسٹ دور اور سکریننگ کے مراحل میں مجموعی طور پر 1157امیدواران میں سے 92امیدواران تحریری ٹسٹ کے لئے اہل قرار پائے جنہوں نے ڈی ایس پی عمر حیات ،ڈی ایس پی ٹل شوکت علی اور آر آئی شاہ زیب خان پر مشتمل تین رکنی سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں تحریری ٹسٹ میں حصہ لیا جن میںسے میرٹ پر مبنی نتائج کے مطابق 22مردجبکہ3خواتین امیدواران کو کامیاب قرار دے کر حتمی فہرست اویزاں کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹریننگ کالج گرا?نڈ میں ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی سر پرستی میں بھرتیوں کی عمل کی مانیٹرنگ کی گئی۔میڈیا کی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان نے کہا کہ پر امن انداز میں پولیس بھرتیوں کا عمل پایا تکمیل تک پہنچانا شر پسند عناصر کی شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ بے قاعدگیوں اور سفارش کا دور گزر چکا ہے اور پولیس فورس کو سیاست ،سفارش اور بیرونی مداخلت سے پاک کر کے قانون کے تقاضوں سے ہم آہنگ فورس بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھرتیاں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کرتے ہوئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے کہا کہ سپیشل فورس بھرتیوں کی عمل میں انویسٹی گیشن برانچ ،ڈی ایس بی اور متعلقہ پولیس سٹیشن یعنی کہ چار شعبوں کو امیدواران کی مانیٹرنگ پر معمور کیا گیا تھا۔جن کی تعاون سے شفاف بھرتیوں کی مراحل کو ممکن بنانا یقینی بنا یا گیا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ضامن فورس ہے۔اور امن کے فروغ جرام کے خاتمہ اور شر پسندوں کے ناپاک عزائم کاک میں ملانے کے لئے پولیس نے لا زوال قربانیاں پیش کیں جن پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام دوست رویہ اختیار کر کے پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کے رشتے کو مزید مستحکم کرے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں