ہری پور ٹریفک پولیس کالے شیشوں ،کمسن موٹرسائیکل رائیڈرز، بلا نمبر موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں

جمعرات 18 اپریل 2024 14:48

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک ہری پور الیاس فرید نے ہمراہ دیگر ٹریفک سٹاف کے ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات کالے شیشوں والی گاڑیوں ،کمسن موٹرسائیکل رائیڈرز ،بلانمبر موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائیں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ کمسن موٹرسائیکل رائیڈرز کو ٹریفک قوانین اور حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی بھی دی ۔ڈی پی او ہری پور نے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے اپنے بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی چلانےکی اجازت ہرگز نہ دیں۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں