خانپور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 960 گرام چرس برآمد کر لی

جمعہ 19 اپریل 2024 14:55

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خنان ولد عبدالرحمن سکنہ نین سکھ کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو 960 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او خانپور خالد خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، اکیلے پولیس جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی، شہریوں کو بھی اس لعنت کے خاتمہ کیلئے پولیس کی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں