پیپلز پارٹی ہرنائی کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید کی66 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

جمعہ 21 جون 2019 16:47

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی66 ویں سالگرہ کے حوالے تقریب کاانعقاکیاگیا تقریب میں پیپلز پارٹی و دیگر ونگز کے عہدیداروں کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور کیک کاٹا گیا تقریب سے پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شین گل خان ترین، صوبائی رہنماء حاجی نورمحمد ترین، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قدیر ملازئی ، پیپلز لیبر بیرو کے صدر محمد ولی خدرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو برصغیر میں اپنی جمہوری جدوجہد کی آواز بلند کرنے اور جیلوں کی صعوبتیں برداشت کرنے کے حوالے سے ایک نمایاں شناخت کی حامل سمجھی جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے جان کے نذرانے دیے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کی جب بھی سیاسی تاریخ لکھی جائے گی بھٹو خاندان کا نام سنہری حروف میں آئے گا بینظیر بھٹو کوپاکستان کے ساتھ دنیا کی پہلی خاتون مسلمان وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل تھا آج عظیم قائد ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کی دکھائی ہوئی راہ اور جمہوریت کیلئے دی جانے والی قربانیا ں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جس پر ہم جتنا فخر کریں کم ہے۔ تقریب کے آخر میں ضلعی صدر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں