نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہے،اقوام متحدہ بھارت کو دہشت ملک قرار دے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

ہفتہ 24 اگست 2019 16:13

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیکر بھارت کو دہشت ملک قرار دے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہے،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔انہوں کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت پورے دینا میں احتجاج ہورہے ہیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کررہے ہیںصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، جو پارٹی قائد وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا اور بیروز گارنوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں