زرغون غر میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہزاروں لوگ معصور ہو گئے

پیر 6 جنوری 2020 16:36

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے بیان میں کہا ہے کہ زرغون غر میں گزشتہ شب سے شدید برفباری کے باعث زرغون غر کے تمام زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ گھروں میں معصور ہوگئے ہے بیان میں حکومت اور پی ڈی ایم حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی کے علاقہ یونین کونسل زرغون غر کو جانے والے رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے اقدامات کیا جائے بیان میں کہا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے زرغون غر کو ہرنائی و کوئٹہ سے ملانے والے دونوں رابطہ سڑکیں بند ہے جس کی وجہ سے زرغون غر کے ہزاروں لوگ شدید سردی میں اپنے گھروں میں بند ہوچکے ہے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے زرغون غر کے عوام کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ زرغون غر میں موسم سرما میں ہرسال شدید برفباری کی وجہ سے مذکورہ علاقے کا ہرنائی و کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہفتوں ،ہفتوں منقطع ہوجاتا ہے بیان میں پی ڈی ایم حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زرغون غر کے عوام کو راشن سمیت دیگر سردی بچائو کے سامان کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے پشتونخوامیپ کے بیان میں کہا ہے کہ ضلع ہرنائی میں بارش شروع ہوتے ہی پورے ضلع میں بجلی غائب ہوجاتا ہے شدید سردی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین شدید مسائل و مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہے بلکہ گھروں مسجدوں میں پانی تک میسر نہیں بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کیسکو چیف ضلع ہرنائی میں بجلی کی آنکھ مچھولی اور کئی کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لیکر ضلع میں بلاتعطل عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے دریں اثناء پشتونخوامیپ کے بیان میں گزشتہ شب ہرنائی شہر میں پولیس نے چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چھوڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرنائی شہر میں گزشتہ شب چوروں نے موبائل دکان نقب لگارہے تھے کہ چوکیداروں نے پوراًً پولیس کی اطلاع کی پولیس نے چوروں کو رنگے گرفتار کرلیا گیا تاہم اسی وقت دو بااثر چوروں کو جنہیں پولیس ودیگر کی پشت پناہی حاصل تھی انہیں چھوڑ دیا گیا پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں آئی جی پولیس بلوچستان ، ڈی آئی جی سبی رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرکے بااثر چوروں کو رہا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے چوروں کو گرفتارکرکے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے بصورت دیگر پشتونخوامیپ ضلع ہرنائی شدید احتجاج کرے گی ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں