حاصل پور میں خودساختہ طوفانی مہنگائی سے عوام پریشان پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعہ 17 ستمبر 2021 11:54

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) دن بہ دن مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی بے پناہ مشکلات کا شکار ہو کے پریشا9کا شکار ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے بعد مہنگائی کی خود ساختہ لہر نے عوام کی قوت خرید کو کم سے کم کر دیا ہے گھی سبزیاں آٹا دالیں چینی کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں جس کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو رہا ہے ملک نعیم ایڈووکیٹ سابق صدر پریس کلب میاں سہیل اکرم رضوان مغل رانا سہیل منور ملک عقیل بھوہڑ ایوب جوئیہ بابا حمید اختر نے مصنوعی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود مہنگائی کی شرح بڑھنے سے عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے آٹا چینی دالیں گھی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں من مرضی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر خود ساختہ اضافہ ہو رہا ہے یوٹیلیٹی سٹورز صرف لوٹ مار کر رہے  جس پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور ملی بھگت کی وجہ سے عوام ان عناصر کے ہاتھوں بھی لٹنے پر مجبور ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس صرف کاغذی کاروائی ثابت ہو رہا ہے اگر ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں سنجیدہ ہوتی تو حالات اس سے قدرت اچھے ہوے اعلی حکام کو فوٹو سیشن اور بیانات کی عوام کو ریلیف دینے کے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کمر توڑ مہنگائی کے خود ساختہ اثرات سے بچ سکی۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں