وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور عبدالجبار گجر

بدھ 1 جنوری 2020 23:01

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی افسران تک براہِ راست رسائی کو آسان بنادیا گیا ہے تاکہ عوام اپنے مسائل کے بارے میں افسران کو اچھی طرح آگاہ کرسکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں مختلف لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے اور درخواستیں مارک کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار گجر نے مزید کہا کہ سائلین کی طرف سے آنے والی تمام درخواستوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے اور سائلین کو ان کا ٹریکنگ نمبر بھی جاری کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مارک کی جانے والی درخواستوں پر متعلقہ محکموں سے باقاعدگی سے فالوآپ بھی لیا جارہاہے تاکہ کوئی بھی محکمہ سستی یا کاہلی کا مظاہرہ نہ کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں نے مختلف محکموں سے متعلقہ کاموں کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور عبدالجبار گجر نے اچانک مختلف دفاتر میں دورے کے دوران کہا کہ تمام افسران اور ملازمین بر وقت دفاتر میں پہنچیں کسی بھی آفیسر یا ملازم کی سستی یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دفاتر میں دیر سے آنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کییجائے سائلین کی طر ف سے آنے والی شکایات کا فوری ازلہ کیا جائیاور افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کی خدمت کرنا ہے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں