ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کا اضافی چارج سنبھال لیا

منگل 16 اپریل 2024 14:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وائس چانسلر شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ صوفی ازم یونیورسٹی میں باقاعدہ وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہیں گی۔ انہیں یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی طرف سے ایک نو ٹيفيکيشن کے تحت اضافی چارج دیا گیا۔ ڈاکٹر بھٹو سے قبل پروفیسر ڈاکٹر پروین منشی نے مذکورہ یونیورسٹی کی وی سی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور چار سال کا عرصہ مکمل کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں