پنڈی میں ٹرائل کا مطلب بھٹوؤں پرکربلا برپا کرنا ہے، بلاول بھٹو
کیس کراچی کا اور پھر ٹرائل پنڈی میں کیوں؟ 20 سال بعد بھٹو نواسہ اسمبلی میں آیا ان سے برداشت نہیں ہو رہا، غیرجمہوری طاقتیں دیکھ لیں پیپلزپارٹی آج بھی زندہ ہے، وزیراعظم ہاؤس سے چیخیں آرہی ہیں،ٹرین یا لانگ مارچ کیا تولگ پتا جائے گا۔ ٹرین مارچ کے دوران حیدرآباد اسٹیشن پر خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 18:15
(جاری ہے)
غیرجمہوری طاقتیں سمجھتی تھیں کہ بے نظیر کوقتل کرکے غریب کی آواز دبا سکتے ہیں، لیکن ہم کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء آمریت،مشرف آمریت کا مقابلہ کیا، دہشتگردوں کو للکارا اور شہادت قبول کرلی، مگر اپنے نظریہ پر یوٹرن نہیں لیا، آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا ،شہادتوں کے الم جب بلند ہوجائیں توپھرجہان میں رسوا یزید ہوتے ہیں۔ہم کسی کو صوبے کے حقوق نہیں چھیننے دیں گے۔ہم کسی کواپنے مستقل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آرہی ہیں، یہ ہمارا ٹرین مارچ نہیں بلکہ ٹرین کا سفر ہے،جب ہم لانگ مارچ کریں گے توان کولگ پتا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ آپ کی سوچ ، فکر سے ڈرتے ہیں، یہاں تک آج بھی جب قومی اسمبلی میں آپ کا نام لیا جاتا ہے توان کے وزیربھاگ جاتے ہیں، چیخیں نکلتی ہیں،یہاں تک جب آپ کے نواسے کو آپ کے نام سے پکارا جاتا ہے توان کے وزیروں کی نیند اڑ جاتی ہے۔ آپ سے ان کو اتنی دشمنی ہے کہ 40 سال بعد بھی یہ آپ کا نام برداشت نہیں کرسکتے۔ یہ سمجھتے ہیں بھٹو کا نواسہ جھک جائے گا، لیکن ہم کٹھ پتلی حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی کی ، میڈیا سنسرشپ کی گئی، پنجاب میں پولیس نے ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانی دی گئی، خیبرپختونخواہ کیلئے ہمارے ہوائی جہاز کواڑنے نہیں دیا، گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔آج تک ہمارا فارم 45 غائب ہے۔انہوں نے کہا کہ 20سال بعد ایک بھٹو اسمبلی میں پہنچ گیا اور ان کیلئے مسئلہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احتساب سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ لیکن ہم سیاسی انتقام کو قبول نہیں کرتے، احتساب کے نام پولیٹیکل انجینئرنگ کوقبول نہیں کرتے۔ یہ قسم کا احتساب ہے کہ ایک کیس جوکراچی کا کیس ہے ، ملزم کراچی کے ، ملزم کراچی اور جعلی اکاؤنٹس کراچی کے ہیں، توپھر ٹرائل پنڈی میں کیوں جا رہا ہے، اس سے کیا پیغام دیا جارہا ہے۔ یہ پیغام ہے کہ احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے۔میں جانتا ہو کہ بھٹوؤں کیلئے ہمیشہ پنڈی میں ہی کربلا برپا کیا جاتا ہے۔ہم ڈرتے نہیں، ہم کہتے ہیں احتساب کریں انتقام نہیں ۔سپریم کورٹ کے الفاظ تھے کہ بلاول بھٹو کا نام کس کے کہنے پر جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا؟متعلقہ عنوان :
حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امیر جماعت اسلامی کا حیدرآباد کی سڑکوں کی تباہ حالی اور جاری ترقیاتی کام التوا کا شکار ہونے پر تشویش ..
حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگا
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نومنتخب صدر کا ٹی ایل پی حیدرآباد کے ضلعی سیکریٹریٹ کا دورہ
سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور انٹرپرینیوئرشپ ..
سندھ کو ڈاکوئوں کے حوالے کرنے کیخلاف سیاسی و سماجی جماعتوں کی طرف سے (کل)حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی ..
ایرانی صدر کا پاکستانی دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا، دونوں ممالک کے درمیان محبت بھرے تعلقات میں مزید ..
حیدرآباد کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی بند ہونے والی اسکیم پر دوبارہ ..
ٓایرانی صدر کا پاکستانی دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا ، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
ٓپنیاری پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
سندھ زرعی یونیورسٹی اور آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ
کاشتکاروں کو زرعی کھاد کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد
حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتہ کے سلسلے میں سانگھڑ میں سیمینار کا انعقاد
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت