تلنگانہ: ماں اور بیٹی نے خودکشی کرلی

بدھ 27 دسمبر 2023 22:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ماں اور بیٹی نے خودکشی کرلی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے مندامری میں ماں اور بیٹی نے پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔

(جاری ہے)

ان کی لاشیں گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ متاثرہ خواتین کی شناخت 36سالہ دھنالکشمی اور اس کی 16سالہ بیٹی جیونی کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابتدائی طورپر خاندانی جھگڑے کو اس انتہائی اقدام کی وجہ بتایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں