حیدرآباد کے تحت روزہ داروں کیلئے سینکڑوں مقامات پرسحروافطار دستر خوان کا سلسلہ جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 23:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بپاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے تحت روزہ داروں کیلئے سینکڑوں مقامات پرسحروافطار دستر خوان کا سلسلہ جاری ہے ۔ جہاں مسافروں ،ضرورت مندوں،راہ گیروں کیلئے افطاری اورسحری کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔یہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا ۔ مرکزی مسلم لیگ کے سحروافطاردستر خوان سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔

جبکہ بڑی تعداد میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ان دسترخوانوں پر خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ دریں اثنا حیدرآباد ڈویزن کے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیصدر شھباز عبدالجبار ضلع حیدرآباد کے صدر محمد عابد دیگر ٹائون ذم داران محمد اقبال ساجد خان محمد علی قائم خانی فھیم احمد شاھ محمد ضیغم عباس حامد خانزادہ، سہیل گدی دیگر نے اپنے سحر افطا ر کے پوائینٹس کا دورہ کرتے ہوئے اپنے کارکناں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کی جانب سے رمضان المبارک کے پہلے روز سے ہی شہرکے مختلف علاقوں میں سینکڑوں مقامات پرمسافروں،راہ گیروں اور ضرورت مندوں کیلئے افطاری اور سحری کا بھر پور اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دستر خوانوں پر یومیہ ہزاروں لوگ آکر سحری اور افطاری کر رہے ہیں۔ہمارے رضاکار ان علاقوں کا سروے کرکے مستحق اور سفید پوش گھرانوں کی دہلیز پر روزانہ کی بنیاد پر سحری پہنچارہے ہیں ۔ اور دسترخوان پر آنے والوں کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔گرینڈ سحری کا انتظام پریٹ آباد ٹائوں اور میان سرفراز ٹائوں کی جانب چوھان کانٹا پہ خصوصی انتظام کیا گیا جہان پہ ھزاروں لوگوں کے لئے سحری کو تیار کیا گیا اس طرح حیدرآباد بھر میں گرینڈ سحریوں کا کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویزنل کے صدر شھباز عبدالجبار نے اس گرینڈ سحری کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اس موقع پہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ کمرتوڑ مہنگائی کے سبب رمضان المبارک میں غریب اور سفید پوش گھرانوں کے لیے سحر و افطار کا بندوبست مشکل ترین امر بن چکا تھا۔

جس کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ نے سحروافطار دسترخوان کا قیام عمل میں لائی تمام دسترخوانوں کا انتظام مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے سنبھالئے ہوئے ہیں دن رات انتہائی محنت کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ علاقائی ذمہ داران اور ضلع کے صدر محمد عابد ٹائون کے صدرمحمد اقبال گجر ساجد خان پریٹ آباد ٹائون کے صدر حامد خانزادہ ضیغم عباس محمد سھیل گدی محمد علی قائم خانی سید فہیم احمد شاھ دیگر علاقائی ذمہ داراں نے سحر افطار پوائنٹ کادورہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں کمزوروں اور محتاجوں کا خیا ل رکھنا ہمارا فرض ہے انسانیت کی بڑی خدمت ہے ۔

اوربڑے اجروثواب کا کام ہے۔اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور ہی عوام کی خدمت ہے۔ماہ مقدس میں نیکیاں کمانے کیلئے اہل خیر اس منصوبے میں مرکزی مسلم لیگ کا بھرپور ساتھ دیں۔ حیدرآباد میں سرفراز ٹائون گاڑی کھاتہ چوک حیدرچوک پریٹ آباد قاسم اباد لطیف اباد بھٹائی ھاسپٹل حسین اباد لطیف اباد 8 نمبر ھالا ناکہ اور دیگر مقامات پر سحر افطار پوائیٹس مقرر کیئے ہوئے ہیں جہاں سے سیکڑوں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں ضلعی صدر محمد عابد نے ان فطار سحر کے دستر خوان کی رپوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ سلسلہ یکم رمضان سے شروع کیا اورچاند رات تک جاری رہے گا ہم نے ھمیشہ انسانیت کی خدمت کی اب بھی مرکزی مسلم لیگ اس سلوگن پہ کام کرتی رہے گی کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے اس اہم خدمت کے نقطہ کو سامنے رکہتے ہوئے اس مھنگائی کے دور میں حیدراباد کو اس مشکل گھڑی میں تنھا نہیں چھوڑین گے معاشی پریشانیوں میں ساتھ دین گے سفید پوش افراد کی عزت نفس کو برقرار رکہتے ہوئے ان کے بھرپور اعانت مددکی جارہی ہے ائین ملکر اس ملک وطن کے غریب طبقے کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر محمد خالد سیف ترجمان مرکزی مسلم لیگ بھی موجود تھے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں