جامعہ سندھ میں علامہ آئی آئی قاضی کی 55 ویں برسی منائی گئی

پیر 15 اپریل 2024 20:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جامعہ سندھ میں علامہ آئی آئی قاضی کی 55 ویں برسی منائی گئی، وائس چانسلر ، پرو وائس چانسلر، رجسٹرار و ڈینز نے علامہ قاضی اور ان کی اہلیہ ایلسا قاضی کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور اجتماعی دعا مانگی۔ اس موقع پر شيخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے ان کی خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ قاضی کی اعلیٰ تعلیمی میدان میں بڑی خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ قاضی نے لندن کی پرآسائش زندگی ترک کرکے جامشورو میں جامعہ سندھ کیلئے زمین مختص کراکے وہاں کیمپس کی تعمیرات کرائی۔

دعائیہ تقریب میں پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سانگی، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آغا اسد نور، پروفیسر ڈاکٹر جاید احمد چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالفتاح سومرو، پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یاسمین پنہور، ڈاکٹر نیاز احمد بھٹو، ڈاکٹر مفتی صاحبداد سکندری، ڈاکٹر انتظار علی لاشاری، پروفیسر امید علی رند، ڈاکٹر ذوالفقار علی زیدی، پیر بخش بجیر، ڈاکٹر برکت علی بگھیو، پروفیسر ڈاکٹر ناہید کاکا، پروفیسر ڈاکٹر حماداللہ کاکیپوٹو، ایڈیشنل رجسٹرار عبدالمجید پنہور، ڈپٹی رجسٹرار (جنرل) ندیم بٹ، ڈاکٹر محمد یونس لغاری، پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ، محمد معشوق صدیقی، شاہد حسین لاڑک، ڈاکٹر غزالہ پنہور و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نی نے کہا کہ علامہ قاضی ایک عظیم عالم دین تھے جنہوں نے جامعہ سندھ کے قیام کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دیں، جس کیلئے آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امداد علی امام علی قاضی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے اشعار کی مدد سے لوگوں کو اسلام کی تعلیمات دیتے تھے ۔ ڈاکٹر کلہوڑو نے کہا کہ جامعہ سندھ کا وجود اور تمام سہولیات علامہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں