حیدرآباد، جامعہ مہران میں بیچلرز پروگرامز کے لئے داخلا فارم جمع کرنے کا عمل شروع

منگل 16 اپریل 2024 17:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں سال 25-2024 کے بیچلرز کے مختلف پروگرامز کے لئے داخلا فارم جمع کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ مہران کی آفیشل ویب سائیٹ کے پورٹل پر داخلے کے فارم جمع کیئے جا سکتے ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی مقرر کی گئی ہے جبکہ جامعہ مہران کا کمپیوٹرائزڈ داخلا ٹیسٹ، جون 2024 کے آخری ہفتے سے مرحلہ وار لیا جائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں