حیدرآباد پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:08

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) حیدرآباد پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ پنیاری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ لوڈر رکشہ کو برآمد کرکے ملزم عبدالرحمان یوسفزئی کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے مزکورہ بالا واردات سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پنیاری پولیس نے ایک اور کارروائی میں منشیات فروش عمر فاروق عرف گوپی آرائیں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں