سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر اظہار افسوس

بدھ 17 اپریل 2024 14:17

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا   انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر اظہار افسوس
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ مانجھند میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر غمزدہ ہیں اور حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے روڈ حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ھیں، ایسے واقعات وحادثات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی جبکہ موثر حل کے نفاذ اور ایسے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم عوام کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھانے کے اپنے عزم میں پختہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں