وزیراعظم عمران خان نے تجربہ کار سیاست دانوں پر مشتمل کابینہ تشکیل دی

وزیراعظم عمران خان کی 20 رکنی کابینہ میں 12 ارکان مشرف کابینہ میں کام کر چکے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 10:56

وزیراعظم عمران خان نے تجربہ کار سیاست دانوں پر مشتمل کابینہ تشکیل دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ اور وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی ارکان پہلے مشرف دور میں کام کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کی گئی کابینہ کی اکثریت سابق ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حکومت کے ماتحت اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے 12 ارکان مشرف کےساتھ کام کر چکے ہیں ،20 رکنی کابینہ میں سابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ترجمان ،ان کے سابق اٹارنی جنرل اور ان کی کابینہ اور کور ٹیم کے کئی ارکان شامل تھے۔وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے وہ ارکان جو مشرف کے ساتھ کام کرچکے ہیں ان میں فروغ نسیم ،طارق بشیر چیمہ ،غلام سرور خان ،زبیدہ جلال ،فواد چودھری ،شیخ رشید احمد ،خالد مقبول صدیقی ،شفقت محمود ،مخدوم خسرو بختیار ،عبدالرزاق دائود ،ڈاکٹر عشرت حسین اور امین اسلم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کابینہ ارکان میں نئے پانچ اراکین نے بھی وزیر کے طور پر پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت میں کام کیا ۔ان میں پرویز خٹک ،بابر اعوان ،شاہ محمود قریشی ،فہمیدہ مرزا اور فواد چودھری شامل ہیں،جب کہ دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزرا ء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جب کہ پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکانٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کووزیر قانون ون انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔

جب کہ عامر محمود کیانی قومی ہیلتھ سروس ریگو لیشن اینڈ کوارڈینیشن، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع،، اسد عمر وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے،، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داد کامرس اینڈ انڈسٹری ،،ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں