پیپلز پارٹی کے دور کے وزیر بھی نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے مداح نکلے

شوکت ترین نے اس منصوبے کو بہترین اور 42 صنعتوں کے لیے سہارا قرار دیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 22:58

پیپلز پارٹی کے دور کے وزیر بھی نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے مداح نکلے
(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبے کو بہترین اور 42 صنعتوں کے لیے سہارا قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عارف نظامی نجی ٹی وی پر بات چیت کررہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس وقت امریکہ کی مخالفت کے بعد ہمیں آئی ایم ایف قرض دے گا بھی یا نہیں اور اگر دے گا بھی تو کن سخت شرائط پر دے گا۔

اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی وضع کرے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف اچھے اچھے اعلان کر دینے سے،یہ کہہ دینے سے کہ ہم اتنے لاکھ گھر بنائیں گے اور اتنے کروڑ درخت لگائیں گے ،اس سے عوام کا مداوا نہیں ہوگا۔حکومت کو اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں کیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ بظاہر حکومتی اعلان بڑے اچھے ہیں کہ ہم اتنی یونیورسٹیاں بنا دیں گے مگر یہ کوئی بات نہیں کرتا کہ ان یونیورسٹیوں کے لیے سرمایہ کہاں سے آئے گا۔

تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کے ساتھی اینکر اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کے لیے پیسے کی ضرورت نہیں ۔اس کے لیے بینک فنانسنگ کریں گے اور گھروں کی تعمیر ایس محفوظ سرمایہ کاری ہے کہ بینک اس سرمایہ کاری سے ہچکچاتے نہیں ہیں۔اس پر عارف نظامی نے کہا کہ میں بھی اس کو بڑا اچھا منصوبہ سمجتا ہوں اور اس دن ہم نے بات کی تو سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی اس منصوبے کو سراہا۔شوکت ترین نے اس منصوبے کو بہترین قرار دیا اور انکا موقف تھا کہ اگر اس منصوبے کو ٹھیک طریقے سے لے کر چلا جائے تو 42 صنعتوں کو سہارا دیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں