پاکستان کے تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور پارلیمنٹ اپنا کام کرے تو پاکستان آج بھی دنیا میں سب سے خوشحال ملک بن سکتا ہے‘
پاکستان صرف حکومت کا نہیں 22 کروڑ عوام کا ہے‘ ہم چاہتے ہیں حکومت چلے‘ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے‘ پارلیمنٹ کے تسلسل میں پاکستان کی سالمیت کی بقاء ہے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا اظہار خیال
بدھ 17 اکتوبر 2018 20:05
(جاری ہے)
پارلیمنٹ خلفشار اور حالات کو زیر بحث لانے کی جگہ ہے۔ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے‘ تمام ادارے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رولز ایوان چلانے کے لئے بنائے جاتے ہیں‘ آج کا اجلاس ایک اہم پیش رفت ہے، یہ پارلیمنٹ بالادست ہے‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے لڑائی لڑی ہے اور پچاس سال ہوگئے‘ 2008ء سے اپنی جانوں کی قربانی اس کے وجود کے لئے دی۔ یہ ضروری نہیں کہ ہماری حکومت ہے تو جمہوریت ہے اور حکومت نہ ہو تو جمہوریت نہیں ہے۔ ہم جمہوریت کے تسلسل کے حق میں ہیں۔ آج ایک بار پھر حالات جمہوریت کو خطرے کی طرف گامزن ہوتے نظر آرہے ہیں۔ 1989ء کے بعد اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میں اس وضاحت میں نہیں پڑوں گا کہ ان پر کیا کیس ہے۔ نیب الزامات پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا اور وزیر قانون کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ رولز کے مطابق یہ کمیٹی نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ یہ کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے۔ ابھی حال ہی میں دھاندلی کے الزامات کی روک تھام کے لئے اسی ایوان نے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی جانب سے اس ایوان کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی جو پیشکش کی گئی ہے وہ اچھی کاوش ہے‘ حکومت میں اچھے پارلیمنٹرینز بھی ہیں ان کو شامل کرکے کمیٹی بنا دیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں یہ خوف نہیں کہ قائد حزب اختلاف کو گرفتار کیا گیا ہے یا اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں بلکہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کا خوف ہے‘ عوام پر مہنگائی سمیت دیگر چیزوں کے دبائو کا خوف ہے‘ اقتصادی صورتحال کا خوف ہے‘ پاکستان کے عوام اس سے پریشان ہیں۔ پاکستان صرف حکومت کا نہیں، 22 کروڑ عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت چلے‘ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے‘ پارلیمنٹ کے تسلسل میں پاکستان کی سالمیت کی بقاء ہے ‘ اس ملک نے بہت سے آمر دیکھے ہیں‘ انہوں نے پاکستان کی سالمیت کو توڑا‘ ملک کو تباہ کیا‘ چالیس سال آمر اقتدار پر قابض رہے۔ ان کا کوئی احتساب نہیں کرتا۔ پاکستان توڑنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہوتا‘ ساری تلواریں سیاستدانوں پر لٹکتی ہیں۔ تمام الزامات سیاستدانوں پر آتے ہیں۔ جب کوئی حکومت میں ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ اپوزیشن بری ہے اور اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ حکومت بری ہے۔ اس تقسیم نے ہمیں تباہ کردیا ہے۔ اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار آمر اسی وجہ سے بچ جاتے ہیں اور وہ کچھ عرصہ بعد پھر قابض ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی نے جو نقصان دیا کیا اس کا کسی کو احساس ہے۔ نگران حکومت کے دور میں پاکستان کے بیرونی قرضے 24 ہزار ارب روپے تھے تاہم اب بڑھ کر 30 ہزار ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ڈالر 115 سے 135 روپے تک پہنچ چکا ہے‘ سٹاک ایکسچینج گری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا تیس سال کا سیاسی کیریئر ہے، تحقیقات کرائی جائیں کہ کہاں کرپشن کی ہے۔ سیاستدان ملک اور ریاست کی خدمت کرتا ہے‘ ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ آج جو لوگ حکومت میں ہیں وہ کل اپوزیشن میں ہوں گے۔ حکومت نے اگر پہلے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا اور اب وہ آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے تو پاکستان کے لئے گئی ہے‘ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے‘ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غریبوں کا احساس ہے جو گلیوں میں پھر کر عوام سے ووٹ لیتے ہیں۔ ہم نے کوڑے کھا کر، پھانسیاں جھیل کر بھی جمہوریت کی بات کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں شامل 80 فیصد لوگ مشرف کی باقیات ہیں۔ پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی بیماری لگ چکی ہے‘ ہم سولی پر بھی ہوتے ہیں تو جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کا احترام کریں‘ ایک دوسرے کو چور چور کہنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور پارلیمنٹ اپنا کام کرے تو پاکستان آج بھی دنیا میں سب سے خوشحال ملک بن سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت