قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْ ڈپٹی چیئر مین سینٹ
منگل 18 دسمبر 2018 15:19
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ،ْروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر سیکورٹی گارڈ کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں ،ْسیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے ہم بہت پریشان رہے ،ْامید ہے آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا روس کا دورہ انتہائی اہم تھا ،ْپاکستان کے پارلیمانی وفد کو اپنے خرچے پر روس کے دورہ کو سراہا گیا ۔انہوںنے کہاکہ روس میں منعقدہ کانفرنس میں ہم نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ،ْ میں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے تجویز دی تمام پارلیمنٹس کشمیر کے حوالے سے قراردادیں منظور کریں ،ْ اسلامی ممالک نے میری تجویز کا خیرمقدم کیا ۔انہوںنے کہاکہ انڈونیشیا ، ملائیشیا اور دیگر ممالک کو کشمیر کے حوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ کی منظورکردہ قراردادیں بھجوائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی ،ْپاکستان جلد شنگھائی تعاون تنظیم کا فل ممبر بن جائیگا۔ سینیٹر محسن عزیزنے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے ،ْروس نے پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی طرف پیش رفت پت آمادگی ظاہر کی ہے ،ْروس کے ساتھ ہمارا تعلق سرد جنگ کے باعث خراب ہوا جو بحال ہوا ہے ،ْروس کا ہمارا دورہ کامیاب رہا ہے۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ روس خطہ میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے ہمیں اسے سنجیدہ لینا چاہئے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہماری تجارت کبھی بند ہوئی ہی نہیں ،ْپالستان نے کبھی بھارت سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کی سیاسی حکمت عملی ہی پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اتنی زیادہ کم کرنے کے خلاف ہوں ،ْراتوں رات روپے کی قدر میں اتنی بھاری کمی سے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے ،ْآئندہ روپے کی قدر میں اس طرح کی کمی سے گریز کیا جانا چاہئے ،ْڈالر مہنگا ہونے سے چند لوگوں کو فائدہ پہنچا لیکن قوم کو نقصان پہنچا۔ انہوںنے کہاکہ روس مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرسکتا ہے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اٹھانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْوزیراطلاعات فواد چوہدری کو سمجھائیں گے کہ غلط باتیں نہ کریں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ انشاء اللہ فواد چوہدری پارلیمنٹ میں آئیں گے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ فواد چوہدری کا چیئرمین سینیٹ سے معافی کا مطالبہ ٹھیک نہیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت