حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ،ْ اسد قیصر
بدھ 19 دسمبر 2018 16:45
(جاری ہے)
شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے حوالے سے وزیراعظم کی مخالفت سے متعلق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا نقطہ نظر تھا، حزبِ اختلاف کا اپنا، میں نے دونوں کو انگیج کیا اور مسئلہ حل ہو گیا۔
وزیراعظم نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے مقاصد کیلئے (قائد حزب اختلاف کے حق میں ) فیصلہ کیا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کو دلائل کے ساتھ قائل کیا۔اس سوال پر کہ اس فیصلے کو پی ٹی آئی اور خصوصاً وزیر اعظم عمران خان کا یو ٹرن قرار دیا جا رہا ہے اور بظاہر اس سے پی ٹی آئی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے، اسد قیصر نے اسے یو ٹرن نہیں بلکہ ایڈجسٹمنٹ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اچھا لیڈر قوم کے حالات دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ بہتر کیا ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی ساکھ اس پر منحصر ہے کہ ہم کتنی قانون سازی کرتے ہیں۔اس سوال پر کہ حکومت کی تشکیل کے چار ماہ بعد بھی قانون سازی کا آغاز نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ غلط تاثر ہے کہ محض 100 دنوں میں قانون سازی کی امید کی جا رہی ہے۔’اگر کوئی ہماری کارکردگی دیکھنا چاہتا ہے تو ہماری کارکردگی پانچ سال پر محیط ہو گی، ہم سیاسی اور معیاری قانون سازی کریں گے اور یہی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔انھوں نے کہا کہ پارلیمان کے حالیہ اجلاسوں میں پانی، معیشت اور دہشت گردی جیسے بڑے معاملات پر بحث ہوئی اور قراردادیں منظور ہوئیں۔اس سوال پر کہ کن ایشوز پر قانون سازی کے لیے کام کا آغاز ہو چکا ہے تو انہوں نے کہا کہ سول پروسیجر ایکٹ اور نیب پر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کام شروع کیا گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسوقت ایوان میں پولرائزیشن بلند ترین سطح پر ہے‘ اور ان کی کوشش ہے کہ وہ حکومت اور حزب اختلاف کو ایک میز پر لے آئیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اچھی اپوزیشن ملی ہے اور اپوزیشن مشکل ہو تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم پر تنقید ہو رہی ہے اور ہم اس کا جواب بھی دے رہے ہیں ،ْ حزب اختلاف احتجاج بھی کرتی ہے جو ان کا قانونی حق ہے۔ میری کوشش ہے کہ ان کو اس سطح پر لاؤں کہ وہ اپنا نقطہ نظر بھی دیں، احتجاج بھی کریں، لیکن پارلیمانی آداب اور اسمبلی کے رٴْولز کے اندر رہتے ہوئے یہ سب کریں۔سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے لیے پارلیمان میں ایک گھنٹے کا وقفہ سوالات مختص کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم سے متعلق کہا کہ قومی اسمبلی کے رٴْولز میں ترمیم کے لیے قرارداد پیش کی گئی لیکن حزب اختلاف کی خواہش تھی کہ یہ معاملہ پہلے کمیٹی میں زیرِ بحث لایا جائے۔انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تاخیر کی وجہ بھی کمیٹی کی تشکیل نہ ہونا ہی ہے۔اسد قیصر نے مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے کہا کہ شہباز شریف اور سعد رفیق کا معاملہ مختلف ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف قائد حزبِ اختلاف ہیں، میں نے اسمبلی بھی چلانی ہے، میں نے مختلف سٹیک ہولڈرز کو انگیج بھی کرنا ہے ،ْمیں کوشش کرتا ہوں کہ چیزوں کو پراپر ٹریک پر لے آؤں۔انھوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں مشاورت کی ضرورت تھی۔ انہوںنے کہاکہ کچھ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں، اس لیے میں چاہتا تھا کہ اس معاملے پر مشاورت ہو، اور غلطی کی گنجائش نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق
جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
سیاستدانوں کو دور اندیش ہونا چاہیے، ایوان بالا کے اجلاس میں اراکین کا اظہا ر خیال
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق
سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا