معروف صحافی نے عمران خان اور راؤ انوار کی ملاقات سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

ماضی میں عمران خان اور سابق ایس ایس پی ملیر عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی، راؤ انوار نے عمران خان کو ایم کیو ایم کے خلاف کئی ثبوت دئیے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 13:39

معروف صحافی نے عمران خان اور راؤ انوار کی ملاقات سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پچھلے سال نواز شریف کے دور حکومت میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف لندن میں چلنے والے کیسز کی پیروی کے لیے ایک برٹش فرم کو ہائیر کیا گیا تھا۔حکومت پاکستان نے ماہانہ 25ہزار پاؤنڈ کے عوض یہ فرم ہائیر کی تھی۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ برٹش فرم نے حکومت پاکستان کو 2 لاکھ 33ہزار پاؤنڈ کا بل بھیجا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف بات کرنے سے پر کوئی ڈرتا تھا یہاں تک کہ میڈیا کو بھی اس متعلق ہدایات ملتی تھیں تاہم یہاں میں یہ کریڈٹ عمران خان کو دینا چاہوں گا کیونکہ 2007ء میں جب سابق صدر پرویز مشرف کا دور تھا تو کراچی میں ایم کیو ایم کا خوف طاری تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت جب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کراچی گئے تھے تو 50 سے زائد لوگوں کو قتل کیا گیا تھا لیکن کسی نے خوف کی وجہ سے ایم کیو ایم کا نام نہ لیا اور یہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کا خوف ختم کیا۔

عمران خان نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے متعلق بات کرنا شروع کی اور وہ ثبوت لے کر لندن بھی گئے اور کہا کہ میں وہاں کیس لڑوں گا۔اور میری اطلاعات کے مطابق عمران خان اور راؤ انوار کے مابین ملاقات بھی ہوئی تھی اور راؤ انوار نے ایم کیو ایم کے خلاف بہت سارا میٹریل عمران خان کو دیا تھا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 17 جنوری کو کابینہ کے اجلاس میں برٹش فرم کو 2 لاکھ 33ہزار پاؤنڈ کا بل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں