قومی اسمبلی ، منی بجٹ ، سید خورشید شاہ کو بات کر نے کی اجازت نہیں مل سکی

بدھ 23 جنوری 2019 19:43

قومی اسمبلی ، منی بجٹ ، سید خورشید شاہ کو بات کر نے کی اجازت نہیں مل سکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید خورشید شاہ کو بات کر نے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور نو نو کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے ضمنی بجٹ پیش کر نے سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی جانب سے بات سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسپیکر اسد قیصر نے خورشید شاہ کو بات کرنے کی اجازت نہ دی ۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور نو نو کے نعرے لگائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں