سعودی ولی عہد کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

نور خان ایئربیس پرولی عہد کی واپسی کےانتظامات مکمل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 فروری 2019 14:16

سعودی ولی عہد کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری۔2019ء) سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“سے نوازا گیا ہے. ئقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت چیئرمین سینیٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی اورکابینہ ارکان ، تینوں مسلح افواج کے سبراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس شریک تھے.

محمد بن سلمان دوسرے سعودی شہزادے ہیں، جنہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا ہے، اس سے قبل 2006 میں سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو نشان پاکستان دیا گیا تھا. محمد بن سلمان دورہ پاکستان کی تکمیل پر سہ پہرکے بعدروانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین شاہی مہمان کو الوداع کہیں گے. ایوان صدر میں سعودی ولی عہدکےاعزاز میں ظہرانہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانے میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،سعودی ولی عہدکے لئے ظہرانے کااہتمام میرے لیے اعزازہے ، سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتے میں بندھے ہیں.

دوسری جانب سعودی وفود کی واپسی کیلئے نور خان ایئربیس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، چار ٹرکوں پر مشتمل سعودی شاہی خاندان کا سامان نور خان ایئر بیس پہنچا دیاگیا جبکہ ولی عہد کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پہنچ گیا ہے ، طیارے کو وی وی آئی پی لاونج کے سامنے پارک کردیا گیا ہے. قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں ایوان صدر اسلام آباد پہنچے، وزیر اعظم عمران خان ان کے ہمراہ تھے.

ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“دیا گیا‘وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں وزیر اعظم ہاﺅس سے ایوان صدر پہنچے. دونوں راہنما پرصدارتی گارڈز کے حصار میں وزیراعظم ہاﺅس سے روانہ ہوئے، وزیر اعظم اور سعودی معزز مہمان کی بگھی کے ارد گرد مخصوص گھڑ سوار وں کے دستے کے چلنے سے ایک خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرکزی دروازے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا. تقریب میں شرکت کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر ایوان صدر میں موجود تھے. سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اسلام آباد میں مصروف دن گزا . وزیراعظم ہاﺅس میں عمران خان کے ساتھ ناشتے کے بعدانہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاتیں کیں.

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ہے. سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو ررزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں. یاد رہے کہ سعودی ولی عہد پاکستانی وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں‘ محمد بن سلمان کا پاکستان آنا ایک تاریخی دورہ تصور کیا جا رہا ہے‘ اپریل 2017 میں ولی عہد کا درجہ ملنے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا باضابطہ غیر ملکی دورہ ہے پاکستان اس دو روزہ دورے سے بہت پرامید ہے.

سعودی ولی عہد ایسے وقت پاکستان آئے ہیں جب پاکستان معاشی طور پر اپنے قریب ترین اتحادیوں کی مدد چاہتا ہے دونوں ممالک کے درمیان بہت مضبوط عسکری تعلقات ہیں اس وقت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ سعودی ولی عہد پاکستانی وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں‘ محمد بن سلمان کا پاکستان آنا ایک تاریخی دورہ تصور کیا جا رہا ہے‘ اپریل 2017 میں ولی عہد کا درجہ ملنے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا باضابطہ غیر ملکی دورہ ہے پاکستان اس دو روزہ دورے سے بہت پرامید ہے.

سعودی ولی عہد ایسے وقت پاکستان آئے ہیں جب پاکستان معاشی طور پر اپنے قریب ترین اتحادیوں کی مدد چاہتا ہے دونوں ممالک کے درمیان بہت مضبوط عسکری تعلقات ہیں اس وقت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے. علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی . اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں، دونوں ممالک ہر مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں اورہمیشہ رہیں گے.

سعودی ولی عہد سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی. ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق بھی موجود تھے. سینیٹر مشاہد اللہ ملاقات کے حوالے سے نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے پاک سعودیہ دیرینہ تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے کے امور پر کھل کر بات کی.

ملاقات میں سیاسی و پارلیمانی رابطوں کو مضبوط بنانے کے حوالے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی. اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آئندہ دورہ پاکستان پر پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کر لیا. چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی ولی عہد کو تحائف بھی پیش کیے.
سعودی ولی عہد کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں