وفاق اور سندھ حکومت ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے
اینٹ کا جواب پتھرسےدینگے،سندھ میں یلغارکی گئی تومزاحمت کی جائےگی،پیپلز پارٹی
سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 18:53
(جاری ہے)
صدر آصف علی زرداری اور امیر جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی اور دیگر امور پر بھی بات کی گئی۔اس ملاقات میں حکومت کے خلاف باضابطہ احتجاج تحریک شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔اس پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری نظام کو مفلوج کرنےکی سازش ہے۔اینٹ کا جواب پتھرسےدینگے،سندھ میں یلغارکی گئی تومزاحمت کی جائےگی۔پیپلزپارٹی کوکارروائی پر نہیں ،طریقہ کار پر اختلاف ہے۔کیا نیب کا سندھ میں کوئی دفتر موجود نہیں۔اگرنیب سندھ میں ہےتو گرفتاری سندھ میں بھی ہوسکتی تھی۔وزیراعظم عمران خان اس گرفتاری پرخاموش ہیں۔علیم خان کی گرفتاری ڈراماہے،اسےاسپیکرکی گرفتاری سےنہ جوڑاجائے۔نیب نےآغا سراج درانی کےگھرمیں داخل ہوکرا ن کی فیملی کوہراساں کیا واضح ہو کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نےکہاکہ آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہم نیب کا مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک نابالغ حکومت ہے ، بیک سیٹ ڈرائیور کبھی بھی سیاست کو نہیں سمجھ سکتا۔ حکومت کے نابالغ ہونے کی وجہ سے ہی معاملہ مزید بگڑ رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار