جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے

ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی، فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہو بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی، وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا بیان

منگل 23 اپریل 2019 13:39

جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

منگل کو معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی۔انہوںنے کہاکہ اصل موضوع کو سیاسی نمبرسکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی،بلاول کی سیاسی فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہو بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں