میری نگرانی میں پانچ برسوں میں 3200ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا: احسن اقبال

700 ارب روپے کی بچت کی، تحریکِ انصاف حکومت کو کھلا چیلنج ہے کہ پوری نیب اور اپنی ایجنسیاں لگاؤ اور ایک روپے کا بھی ذاتی فائدہ ثابت کردو: رہنما مسلم لیگ ن کا ٹویٹر پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 17:31

میری نگرانی میں پانچ برسوں میں 3200ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا: احسن اقبال
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "میری نگرانی میں پانچ برسوں میں 3200ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا، 700 ارب روپے کی بچت کی، تحریکِ انصاف حکومت کو کھلا چیلنج ہے کہ پوری نیب اور اپنی ایجنسیاں لگاؤ اور ایک روپے کا بھی ذاتی فائدہ ثابت کردو"۔
انہوں نے اپنے بھائی کے شروع کردہ منصوبوں کی تحقیقات کیلئے معلومات طلب کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ ان پر ایک روپے کا بھی ذاتی فائدہ ثابت کر کے دکھایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا تھا کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباو کا شکارہیں۔کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

مرادسعید نے کہاکہ احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اوران کے بھائی کے غیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آچکیں۔ احسن اقبال اورجاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردارہیں۔

انہوں نے کہاتھا احسن اقبال کو کہا تھاکہ آپ کے گھبرانے کاوقت آگیاہے۔ احسن اقبال نے ملک کو 50 ارب سے زائدکانقصان پہنچایا ہے۔ اس سے قبل آج احسن اقبال کی جانب سے احتجاج کی کال دے کر خود لندن چلے جانے پر زرتاج گل نے تنقید کرت ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال 8دسمبر کو دوسروں کو پاکستان میں احتجاج کے لئے آنے کا عندیہ دے کر خود لندن بھاگ گئے ہیں۔ زرتاج گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں احسان اقبال کی اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی ساتھ ہی زرتاج گل نے احسن اقبال کی لندن میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر بھی شئیر کی ہے۔ وفاقی وزیرِ موسمیات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں احسن اقبال کے کے حوالے سے کہا کہ "یہ لیڈر نہیں، گیدڑ ہیں!"۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں