پاکستان نے سی پیک کے حوالہ سے قرضوں اور غیر رعایتی مالی معاونت سے متعلق دعوئوں کو مسترد کردیا
سی پیک کے مجموعی قرضے تقریباً 4 ارب 90 کروڑ ڈالر ہیں جو ملکی مجموعی قرضوں کا 10 فیصد بھی نہیں ہیں، چین ہمارا سدا بہار شراکت دار ہے، سی پیک پاکستان کیلئے مثبت تبدیلیوں کا منصوبہ اور اس منصوبہ کی تیزی سے تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعرات 23 جنوری 2020 17:24
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے مجموعی قرضے 4 ارب 90 کروڑ ڈالر ہیں جو مجموعی ملکی قرضوں کا 10 فیصد بھی نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سی پیک طویل المدتی منصوبہ ہے، یہ منصوبہ توانائی، انفراسٹرکچر، انڈسٹرلائزیشن اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں پاکستان کا مدد گار رہا ہے، اس منصوبہ کے پاکستانی عوام اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بے پناہ اقتصادی فوائد ہوں گے، ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ یہ منصوبہ علاقائی روابط اور خوشحالی کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سی پیک کی تیزی سے تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے حال ہی میں سی پیک اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے تحت 12 پاور منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں سے مجموعی طور پر 7240 میگاواٹ کی بجلی حاصل کی جائے گی اور ان منصوبوں میں تقریباً 12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے دیگر 9 منصوبے تکمیل کے مرحلہ میں ہیں، ان منصوبوں سے 6390 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی کا پاکستان میں پیدا ہونے والی مجموعی توانائی میں 14 فیصد سے زائد کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں نے تعمیراتی مرحلہ کے دوران 250 ملین ڈالر ٹیکسوں کی مد میں ادا اور 10 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ پاکستان سی پیک کے خصوصی اقتصای زونز میں تمام ملکوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کر رہا ہے۔ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں، ہم امریکہ سمیت ایف اے ٹی ایف ارکان سے قریبی رابطوں میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں اس پر عملدرآمد بھی ہو گا ۔ بھارت کی جانب سے ایس 400 دفاعی نظام میں شمولیت سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی شمولیت پر متواتر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس قسم کے اقدامات سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گا جس سے خطہ میں غیر ضروری اسلحہ کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی ڈیٹرنس کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار